Capacitor Explaination in Urdu Physics inn

 کیپیسٹر کا تعارف

تحریر:گمنام مسافر

کیپیسٹر ایک ایسا ڈیواٸس ہے جو الیکٹریکل انرجی یا الیکٹروسٹیٹک چارج کو سٹور کرتا ہے۔

سب سے پہلا کیپیسٹر 1745ء میں ایک جرمن ساٸنسدان ای جی وان کلیٸسٹ نے ایجاد کیا اور اس کا نام اس ساٸنسدان کے نام کی مناسبت سے کلیٸسٹ جار رکھا گیا۔اس کے ایک سال بعد ایک اور ساٸنسدان پیٹر ون میسچن بروک نے کیپیسٹر میں تھوڑی بہت ترمیم کرکے انڈیپیڈنٹلی ایک نیا کیپیسٹر بنایا۔ اس کیپیسٹر کو لیڈن جار کہا جاتا تھا جو ایک گلاس ٹیوب پر مشتمل تھا جس کے اندر اور باہر والے سرفیس کو میٹل فوٸل سے کوٹنگ کیا گیا تھا اور اس ٹیوب کو پانی یا الکوحل سے بھرا جاتا تھا۔اس کیپیسٹر کو لیڈن جار اس لیے کہا جاتا تھا کیونکہ جس یونیورسٹی کے پروفیسر جس کا نام پیٹر ون ماسچن بروک تھا،نے اس کیپیسٹر کو بنایا تھا اور اسی مناسبت سے لیڈن یونیورسٹی کے نام پر اس کا نام لیڈن جار رکھا گیا۔اس کے علاوہ ایک اور جرمن ساٸنسدان ای جی وان کلیٸسٹ جس نے ایک تجربہ میں الیکٹریسٹی کی فلوٸڈ تھیوری جس کے مطابق ابجیکٹس کو آپس میں رگڑنے کے نتیجہ میں الیکٹرک فلوٸڈ ایک ابجیکٹ سے دوسرے ابجیکٹ میں منتقل ہوجاتا ہے۔ اس تجربہ میں جس میں اس نے ایک گلاس ٹیوب میں پانی لیا اور اس پانی میں ایک واٸر کو ڈبو دیا اور اس واٸر کو الیکٹروسٹیٹک جنریٹر کی مدد سے چارج دینا شروع کردیا۔لیکن مزے کی بات یہ ہے کہ اس کی ایک غلطی کی وجہ سے اس کو سلوشن مل گیا کہ الیکٹریکل انرجی کو سٹور کیا جاسکتا ہے کیونکہ اس سے پہلے لوگ ایسا طریقہ ڈھونڈنے کی کوشش میں تھے کہ کسی طرح چارج کو سٹور کیا جاسکے اور اس کو اپنے مقصد کے لیے استعمال کیا جاسکے۔کیونکہ سٹیٹک چارج زیادہ دیر تک ٹکتا نہیں ہے اور ڈسچارج ہوجاتا ہے۔اس لیے اگر ہم چارج کو زیادہ دیر تک ٹکانا چاہتے ہیں تو اس کے لیےکوٸ ایسا طریقہ نکالنا ہوگا جس کو استعمال کرکے زیادہ دیر تک چارج کو ٹکایا جاسکے اور وہ طریقہ کیپیسٹر کی شکل میں نکل کر آیا۔ہوا کچھ یوں کہ جب ای جی وان کلیٸسٹ الیکٹروسٹیٹک جنریٹر کی مدد سے جب کنڈکٹنگ واٸر کو چارجڈ کررہا تھا تو اس نے غلطی سے گلاس ٹیوب کو انسولیٹر پر رکھنے کی بجاٸے اس کو ایک ہاتھ میں پکڑ لیا اور دوسرا ہاتھ جب چارجڈ واٸر پر رکھا تو اس کو ایک بہت بڑا جھٹکا لگا اور وہ مرتے مرتے بچا لیکن اس نے انجانے میں ایک کیپیسٹر بنا لیا۔اس کے ایک سال بعد لاٸڈن یونیورسٹی کے پروفیسر ماسچن بروک نے کیپیسٹر کو مزید موڈیفاٸ کیا ہے اور کیپیسٹر جس اصول کے تحت کام کرتا ہے،اس پر بھی کافی کام کیا۔اور اس طرح کیپیسٹر کی ایجاد کا سہرا ان دو ساٸنسدانوں کو جاتا ہے۔لیکن کیپیسٹر کی ایجاد کے بعد بھی یہی سمجھا جاتا رہا کہ الیکٹروسٹیٹک چارج کو سٹور کرنے کے لیے جار میں پانی یا کسی دوسرے فلوٸڈ کا ہونا ضروری ہے مطلب یہ کہ چارج فلوٸڈ میں سٹور ہوتا ہے۔لیکن بینجامن فرینکلن نے اپنے کاٸیٹ ایکسپیریمنٹ کے ذریعے یہ ثابت کیا کہ چارج جار میں موجود فلوٸڈ میں سٹور نہیں ہوتا بلکہ گلاس ٹیوب میں سٹور ہوتا ہے۔یعنی چارج بغیر کسی ڈاٸ الیکٹرک کے سٹور کیا جاسکتاہے۔اور اسی تجربہ کے ساتھ ہی فلوٸڈ تھیوری کا تصور بھی غلط ثابت ہوگیا۔

آج ہم کیپیسٹر کو مختلف مقاصد کے لیے استعمال کرتے ہیں۔مثال کے طور پر پنکھے کو انیشل ٹارک مہیا کرنے کے لیے اس میں ایک کیپیسٹر لگا ہوتا ہے۔اسی طرح کیمروں میں بھی کیپیسٹر استعمال کیا جاتا ہے۔اس کے علاوہ ٹیوب لاٸٹ کے سٹارٹر میں بھی کیپیسٹر استعمال کیا جاتا ہے تاکہ ٹیوب ایک گلو فراہم کرے اس میں موجود گیس کو آٸیوناٸز کیا جاسکے۔ کیونکہ یہ بیٹری کے مقابلے میں کم وقت میں بہت زیادہ انرجی خارج کرسکتا ہے مزید یہ کہ کیپیسٹر کو عارضی طور پر چارج کو سٹور کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں جبکہ اگر ہم نے زیادہ عرصہ تک اگر چارج کو سٹور کرنا ہو تو اس کےلیے ہم بیٹری استعمال کرتے ہیں۔ اور یہی کیپیسٹر اور بیٹری میں بنیادی فرق ہے۔

کیپیسٹر کی چارج کو سٹور کرنے کی صلاحیت کو کیسی ٹنس کہتے ہیں جس کا بڑا یونٹ فیراڈے ہے اس کے علاوہ چھوٹے یونٹس میں ماٸیکرو فیراڈ اور پیکو فیراڈ وغیرہ شامل ہیں۔

#COVID19 #physicsinn #inspiretheminds #physics #instagood #online #Pakistan #copied

DISCLAIMER :








This website has been created for the sake of helping the students to download study materials (PDFs, eBooks) for free.https://physicsinn786.blogspot.com is constantly trying to help the students who cannot afford buying study materials and books. If you think the materials are useful, we suggest you to kindly buy these legally from original publishers or owners.
















https://physicsinn786.blogspot.com doesn't own these materials at all, nor created or scanned. We just provide links here that are already available on internet. We do not give the visitor any guarantee for the correctness and relevance of the contents or information provided in these study materials and books. NOT RESPONSIBLE FOR ANYTHING For queries and suggestions, feel free to contact us at( physicsinn786@gmail.com), we assure to do our best.








We do not support any kind of piracy at all. These copies were provided only for the needy students who are financially weak but deserve more to learn. Thanks.

Post a Comment

0 Comments