WHAT IS TIME? A CLASSIC AND RELATIVE VIEW BY INAYAT ALI IN HINDI/URDU

 WHAT IS TIME? A CLASSIC AND RELATIVE VIEW BY INAYAT ALI IN HINDI/URDU 

Only Physicist Can Understand.

Inayat ali

وقت کیا ہے؟ 


ہم انسانوں کیلئے شاید ہی وقت سے قیمتی کچھ ہو. ہمارے تمام معاملات وقت سے مشروط ہیں ہمارے کیا یہ کائنات بھی وقت سے ہی منسلک ہے وقت کی پیدائش بگ بینگ کہ ساتھ ہی ہوگئی تھی تب سے یہ وقت مادہ کہ ساتھ جوڑا ہوا ہے جیسے انٹروپی بڑھتی جارہی ہے وقت بھی بڑھتا جارہا  یہ کوئی مادی چیز نہیں ہے نہ آپ اسے چھو سکتے ہیں نہ دیکھ سکتے ہیں نہ چُھو سکتے ہیں نہ محسوس کر سکتے ہیں مگر یہ ایسی چیز ہے جو گزارتی ہے اثر رکھتی ہے ہر واقعہ ہر حادثہ اسی سے مشروط ہے یہاں تک کہ بڑے پیمانے پر فاصلوں کی ماپنے کیلئے اسی کا سہارا لیا جاتا ہے جسے نوری سال(روشنی ایک سال میں جتنا فاصلہ تہہ کرتی ہے) کہاجاتا ہے.رفتار کا تعین وقت کہ مرہون منت ہے چاہے وہ رفتار روشنی کی ہو یا گاڑی کی ساتھ وقت کا تعین ضروری ہے وگرنہ صرف فاصلہ بتانا کافی نہیں ہوگاجیسے 80 کلومیٹر سے کچھ مطلب نہیں نکلتا جب آپ ساتھ ایک گھنٹہ لکھیں گے تو ہی سپیڈ کا اندازہ کیا جا سکے گا وقت پیچھے کی سمت نہیں چلتا  ہمیشہ آگے ہی چلتا اور روکتا بھی نہیں بس ایک ہی رفتار سے ہی بڑھتا جا رہا ہے وقت کا احساس بھی ہمیں واقعات سے ہوتا ہے اگر کچھ رونما ہی نہ ہو یا ہم سپیس میں ہوں ہمارے اردگرد کچھ بھی نہ ہو تو وقت کا تعین ہی نہیں کیا جا سکتا وقت کہ تعین کیلئے بھی ریفرینس کی ضرورت پڑتی ہے بچے کو بوڑھا ہونے میں 60سال کا عرصہ درکار ہے یہاں ریفرینس بچہ اور بوڑھا ہونا ہے ایک گھنٹہ بول دینا کافی نہیں ہے ساتھ یہ بھی تعین کرنا ضروری ہے کہ ایک گھنٹہ کس چیز کی پیمائش کیلئے بولا جارہا ہے اسلئے وقت کو دو واقعات کہ درمیانی دورانیہ کہا جاتا ہے یہ وقت کا وہ پہلو ہے جو آپ کی کلائی کی باندھی گھڑی،  دیوار پر لگا کلینڈر بتا رہا ہے یہ Linear time کہلاتا ہے یہ وقت ہے جو ہم انسانوں کی تہہ کردہ مقدار ہے جسے ہم نے مختلف پیمانوں کی مدد سے سیٹ کیا ہے جیسے زمین اپنے ایکسز کہ درمیان ایک چکر مکمل کرتی ہے تو اس ایک دن کہا گیا پھر 365 دن میں سورج کہ گرد ایک چکر مکمل کرتی ہے ایک سال کہلاتا ہے اسی طرح دن کو 24  حصوں میں تقسیم کیا گیا پھر ہر گھنٹے کو 60منٹ اور ہر منٹ کو 60 سکینڈ میں تقسیم کیا گیا یہ ہماری پیمائش کا میعار ہے 


وقت حرکت کو آسان دکھانے کا ایک ٹول ہے مگر وقت کاموضوع اس کہیں ذیادہ گہرائی کا حامل ہے


وقت سپیس کہ ہر بٹ کہ ساتھ منسلک ہے ہماری تین ڈائمینشن کی سمجھ میں ہم آگے پیچھے اوپر نیچے ہر سمت میں جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں مگر ہم وقت کہ قیدی ہیں ہم نہ اپنی ماضی میں جا پاتے ہیں نہ ہی مستقبل میں اور ایسا بھی ممکن نہیں ہے جو ہمارا حال رونما ہورہا ہے اُس روک پائیں وقت کو کنٹرول نہیں کیا جا سکتا ہے


 ریلٹیویٹی نے وقت کہ متعلق حیران کُن انکشافات کیے ہیں کہ جیسے وقت ہر کسی کیلئے ایک جیسا نہیں ہے سب کا وقت ایک دوسرے سے مختلف ہے تجربات سے یہ ثابت شدہ ہے کہ مختلف رفتار پر حرکت کرتے ہوئے وقت کی رفتار پر بھی اثر ہوتا ہے ایک تجربہ جو اکتوبر 1971کیا گیا جسے Hafele-keating کا نام دیا گیا تھا جس میں چار سزیم بیم اٹامک کلاکس کا استعمال کیا گیا ان میں سے کچھ گھڑیوں  کو کمرشل فلائٹس پر eastwood اور westwood دونوں اطراف دو دو مرتبہ سفر کروایا گیا اور جب انہیں گھڑیوں کہ وقت کا ریفرینس کلاک سے موزانہ کیا گیا تو سبھی گھڑیوں کہ وقت میں ایک منظم فرق تھا اور وہ فرق تھیوری آف ریلٹیویٹی کی prediction کہ مطابق تھا 


 ریلٹیویٹی سے پہلے وقت کو سب کیلئے ایک جیسا ہی مانا جاتا تھا صرف پیمائش کرنے کا پیمانہ مانا جاتا تھا 

اس طرح ریلٹویٹی نے ہمیں وقت کہ ایک مختلف پہلو سے روشناس کروایا کہ وقت ایک ریلٹیو مقدار ہے جو رفتار پر انحصار کرتی ہے مختلف رفتار سے حرکت کرتے ہوئے Observers کیلئے وقت ہمیشہ مختلف ہوتی ہے اسی طرح Time  deletion اور length contraction کی Phenomenon بھی ریلٹیویٹی کی ہی دین ہیں اور ان کہ شواہد بھی موجود ہیں

مگر آئنسٹائن نے وقت کی صورت کو ہی بدل دیا تھا  آئینسٹائن نے سپیس اور ٹائم کو یک جاء کر کہ بیان کیا اور اس طرح وقت کہ متعلق سوچ کو مکمل  ہی بدل دیا آئینسٹائن کہ مطابق سپیس ٹائم  چوتھی ڈائمینشن ہے  سپیس اور ٹائم الگ الگ نہیں دیکھا جا سکتا یہ ایک دوسرے سے ہی منسلک ہیں عام فہم کہ مطابق ہم وقت کو بہاتا ہوا محسوس کرتے ہیں لمحات کی طرح دیکھتے ہیں اس لمحے جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ تمام واقعات step by step ان فلوڈ ہوتے جارہے ہیں 

 آئینسٹائن کہ مطابق ماضی حال مستقبل صرف ایک illusion سے بڑھ کر کچھ بھی نہیں ہے ماضی حال مستقبل پہلے سے موجود ہے کسی کا مستقبل آپ کا ماضی اور آپ کا مستقبل کسی کا ماضی ہوسکتا ہے وہ ایسے لاکھوں نوری سال دوری پر موجود کوئی ایلین میری طرف حرکت کرنا شروع کرے گا تو mathematically ایلین کو میرا مستقبل دکھانا چاہیے اگر وہ میرے سے مخالف سمت میں حرکت کرتا ہے تو اُسے میرا ماضی دکھانا چاہیے 


سپیس ٹائم کی تعریف کرنا ناممکن ہے وقت کو صرف math کی ہی زبان میں بیان کیا جا سکتا اگر کوئی آپ یہ کہے کہ آپ وقت کو Draw کر کہ دکھائیں یا آپ کیا Draw کریں گے ایک گھڑی یا ایک کلینڈر؟ کیا واقعی گھڑی اور کلینڈر وقت کی شکل  ہیں؟ بالکل بھی نہیں وقت کہ متعلق Math کہ علاوہ کچھ وثوق سے کہہ پانا ممکن نہیں ہے Aristotle ارسطو نے وقت  کی متعلق  کہا تھا 


" Time is Most Unknown Of All The Unknown Things" 


اور اس بات کو کہے ہوئے 2500 سال گزر چُکے ہیں اور آج تک وقت کی کوئی واضح تعریف نہیں کی جاسکی اس کی وجہ یہ ہے کہ ہم انسان 3D مخلوق ہیں جبکہ وقت 4th ڈائمینشن ہے اسلئے  ہمارا دماغ اس کو پراسیس ہی نہیں کر پاتا یہ ایسے ہی ہے جیسے ایک 2D سکرین پر 3D مووی دیکھنے کی کوشیش کی جائے یا ایک ریڈیو پر ویڈیو چلنے کی ضد باندھ لی جائے..

Post a Comment

0 Comments